• news

وفاقی وزیرفواد چوہدری و دیگر سیاسی شخصیات کی ملک مشتاق احمد اعوان کے انتقال پر تعزیت

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری ، پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منیر خان،مرکزی رہنما پی ٹی آئی عون چوہدری، سہیل وڑائچ ، چوہدری محمد اعظم، میاں مستنصر جاوید و دیگر سیاسی شخصیات نے پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و سابق سینئر صوبائی وزیر ملک مشتاق احمد اعوان مرحوم کے صاحبزادوں ملک کاشف مشتاق اعوان و ملک صہیب مشتاق اعوان ایڈووکیٹ سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے ملک مشتاق احمداعوان مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی۔ 

ای پیپر-دی نیشن