قصور:پولیس کی کارروائی ‘ 6 سالہ گم شدہ بچہ والدین کے حوالے
قصور(نمائندہ نوائے وقت )قصورپولیس نے چھ سالہ گم شدہ بچے کو بازیاب کرالیا۔ نند کا تکیہ کے رہائشی دلشاد کا بیٹا عاطف گھر کے باہر کھیلتے ہوئے گم ہو گیاورثاء نے کافی تلاش کیا مگر نہیں ملا، پولیس تھانہ شیخم نے بچے کی والد کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے گم شدہ بچے کو جبومیل سے بازیاب کراکر والدین کے حوالے کر دیا۔