ڈیلرز چینی کہاں لے جاتے ہیں ملز کا اس سے تعلق نہیں: جہانگیر ترین
لودھراں (نامہ نگار) جہانگیر خان ترین نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ڈیلرز چینی کہاں لے جاتے ہیں ملز کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔مختلف ٹی وی چینلز پر JDW شوگر ملز کو بدنام کرنے کے لئے مضحکہ خیز خبریں چلائی جا رہی ہیں۔ایسا تاثر دیا جا رہا ہے جیسے JDW ملز کسی غیر قانونی کام میں ملوث ہیں۔ملز کا کام ڈیلرز کو چینی فروخت کرنا ہے۔ قیمت وصول ہو جانے اور چینی ملز کی حدود سے باہر جانے کے بعد چینی ڈیلرز کی ملکیت میں چلی جاتی ہے۔ملز کا اس پر قطعا کوئی کنٹرول نہیں کہ ڈیلرز چینی کہاں لے کر جاتے ہیں۔اگر ڈیلرز کی جانب سے کوئی غیر قانونی کام کیا گیا ہے تو اس کی جواب طلبی ڈیلرز سے ہونی چاہیے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ جے ڈی ڈبلیو ملز کو اس کا مورد الزام ٹھہرانا مضحکہ خیز بات ہے۔