• news

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل چین  کے دورے پر روانہ ہوں گے 

 اسلام آباد(آئی این پی )  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 20 اگست کو چین کے دورے پر روانہ ہوں گے، دورے میں اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں سی پیک، لداخ اور خطے کی سیکورٹی صورتحال پر بات ہوگی۔   دورے کے دوران وزیر خارجہ اعلی چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔، جس میں سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال ہوگا اور سی پیک، لداخ اور خطے کی سیکورٹی صورتحال پر بات ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود چینی صدر شی جن پنگ کے متوقع دورہ پاکستان پر بھی گفتگو کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن