• news

سونا 2900 روپے تولہ مہنگا‘ قیمت ایک لاکھ 22 ہزار300ہو گئی

لاہور (کامرس رپورٹر) ملک میں گزشتہ روز ایک تولہ سونے کی قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 122300روپے   ہو گئی۔ جیولرز کے مطابق عالمی منڈی میں ایک اونس سونے کی قیمت 52 ڈالر اضافے سے 2005 ڈالر ہو گئی ہے۔ جس سے پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ جیولرز کے مطابق 24قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 2487روپے اضافے سے 104853روپے، 22قیراط 10گرام سونے کی قیمت 96115روپے رہی۔

ای پیپر-دی نیشن