• news

ٹرمپ ملک کیلئے ناموزوں،جوبائیڈن حکومت کی پیدا کردہ افراتفری اور کو ختم کرینگے:مشیل اوباما

واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ کی سابق خاتون اول مشیل اوبامہ نے ڈیموکریٹ پارٹی کے نیشنل کنونشن میں ریپبلیکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ملک کے لیے ناموزوں صدر قرار دے دیا۔جوبائیڈن حکومت کی پیدا کردہ افراتفری اور کو ختم کرینگے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز امریکی ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی میں ڈیموکریٹ پارٹی کا نیشنل کنونشن منعقد ہوا جس میں سابق ڈیموکریٹ امریکی صدر باراک اوبامہ کی اہلیہ مشیل اوبامہ نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخاب ملک کے غلط ثابت ہوا ہے اس لیے امریکی شہری 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن کو ووٹ  دے کر ٹرمپ حکومت کی پیدا کردہ افراتفری اور بدنظمی کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست کے لئے زیادہ پرواہ نہیں کرتیں اور جوبائیڈن کی مسائل بارے مستقل اور  ہمدردانہ سوچ اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ ملک کے لیے بہتر  مستقبل کی سوچ رکھتے ہیں۔ انہوں نے امریکی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 3 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں ووٹ کے زریعے صدر ٹرمپ کی شکست کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جب بھی وائٹ ہائوس کی قیادت کی طرف دیکھتے ہیں تو ہمیں افراتفری، تفرقہ اور مکمل ہم آہنگی کی کمی دکھائی دیتی ہے اس لیے اگر ان انتخابات میں قیادت میں تبدیلی نہ لائی گئی تو ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں چیزیں مزید خراب ہوں گی اور وہ کریں گے لہذا ان انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کو ووٹ دے کے تبدیلی لانے کی ضرورت ہے اور اس افراتفری اور انتشار کو ختم کرنا ہو گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن