• news

فیصل آباد کے ہسپتال  سے نومولود بچی اغوا 

فیصل آباد (نیٹ نیوز)فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال سے پیدائش کے چند گھنٹے بعد ہی نومولود بچی کو  اغوا   کر لیا گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق نثار کالونی کے رہائشی فرخ کی اہلیہ کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی تھی۔پیدائش کے 4گھنٹے بعد نامعلوم خاتون بچی کی پھوپھی کو نومولود کو پولیو کے قطرے پلانے کا کہہ کر اپنے ساتھ لے گئی اور اسے چکمہ دے کر بچی کو لیکر فرار ہو گئی۔اطلاع ملنے پر پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے اغوا کار خاتون کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن