بھارتی وزیر داخلہ امیت شا کرونا سے صحتیاب ہونے کے 4دن بعد دوبارہ ہسپتال داخل
نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے رہنما امیت شا کو کووڈ۔ 19 سے صحتیاب ہونے کے اعلان کے چار دن بعد دوبارہ ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انہیں تھکاوٹ اور جسم میں درد کی شکایت پر آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کروایا گیا ہے۔