• news

بابا فرید گنج شکرؒ کے عرس کی تقریبات جاری‘ بہشتی دروازہ 2 روز کیلئے کھولا جائیگا

پاکپتن (نمائندہ نوائے وقت) عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے 778ویں عرس کی پندرہ روزہ تقریبات تیسرے روز میں داخل ہو گئیں،کرونا وباء کے پھیلائو کے خدشات کے باعث دربار پر محدود تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ پاکپتن میں برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ کے 778 ویں عرس کی پندرہ روزہ تقریبات تیسرے روز میں داخل ہو گئیں۔ سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی نے روایتی رسومات اداکیں اور زائرین نے تبرکات بھی تقسیم کیے۔ رواں سال بہشتی دروازہ علامتی طور پر پانچ کی بجائے دو روز کیلئے کھولاجائے گا جبکہ صدیوں سے جاری 10 روزہ محفل سماع کی تقریبات کو بھی منسوخ کیا گیا۔ عرس تقریبات کو  کرونا وباء کے پھیلائو کے خدشات کے پیش نظر محدود کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن