سندھ حکومت نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے سکیورٹی واپس لے لی‘ متحدہ رابطہ کمیٹی کی مذمت
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ حکومت نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے سکیورٹی واپس لے لی۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے سکیورٹی واپس لینے پر ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے مذمت کی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت سیاسی اختلافات کی آڑ میں متعصبانہ فیصلوں پر اتر آئی ہے۔