• news

ذاتی طور پر نیب کی کارکردگی سے خوش نہیں ‘تسلیم کرتے ہیں مہنگائی ہوئی: شبلی فراز

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی کارکردگی شامل کرنے پر کہا ہے کہ نیب حکومتی ادارہ ہے، اس لیے اس کی کارکردگی آنی چاہیے لیکن میں ذاتی طورنیب کی کارگردگی سے خوش نہیں ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ نیب کی کارکردگی کا حکومتی کارکردگی رپورٹ میں آنے پر سوال بنتا ہے۔تسلیم کرتے ہیں ملک میں مہنگائی ہوئی ہے اور عام آدمی کے استعمال کی اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ بطور سیاسی حکومت عوام کو فرق نہیں پڑے گاکہ کتنا بڑاڈیم بھی بنا جب تک مہنگائی کم نہ ہو۔

ای پیپر-دی نیشن