• news

پارلیمانی سال کا آغاز: صدر آج مشترکہ پارلیمنٹ سے خطاب کرینگے‘ اپوزیشن احتجاج کریگی

اسلام آباد (وقائع  نگار خصوصی)  وزارت پارلیمانی امور نے آئندہ سال کے لئے پارلیمانی کیلنڈر تیار کر لیا ہے جس کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس ہر ماہ باقاعدگی سے ہوں گے۔ وزارت پارلیمانی امور کے ذرائع کے مطابق کیلنڈر کی تیاری کے لئے اجلاس وزیر اعظم کے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔  ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ اہم قومی اور ملکی امور پر قانون سازی وقت کا اہم تقاضا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس 21 اگست کو طلب کرنے کے لئے سمری صدر مملکت کو ارسال کردی گئی ہے۔ 20 اگست سے پارلیمانی سال کا آغاز ہو گا۔ صدر مملکت نے آج شام پانچ بجے  پارلیمنٹ کا مشترکہ طلب کر لیا۔ صدر اجلاس سے خطاب کریں گے۔ باخبر ذرائع  سے معلوم  ہوا  متحدہ اپوزیشن  عجلت میں پارلیمنٹ  کے دونوں ایوانوں  کا مشترکہ اجلاس کے خلاف آج  پارلیمان  میں  احتجاج کرے گی۔ اس بات کا قومی امکان ہے   اپوزیشن  جماعتیں احتجاج  کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  کی تقریر کا بائیکاٹ کردیں گی۔ پارلیمنٹ  اجلاس سے قبل اپوزیشن  جماعتوں کا اجلاس  ہو گا جس میں اجلاس کے حوالے سے  اپنا لائحہ عمل تیار کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن