محرم الحرام میں سکیورٹی اور صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے پر توجہ دی جائیگی: وزیر داخلہ
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران نہ صرف سکیورٹی بلکہ صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے پر بھی خاص توجہ دی جائے گی۔ علماء سے گزارش ہے وہ آگہی پھیلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے یہ بات شیعہ علماء کے 8 رکنی وفد سے ملاقات میں کہی۔ وفد کی قیادت ڈاکٹر غضنفر مہدی کر رہے تھے۔ ملاقات میں محرم الحرام کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہناتھاکہ محرم الحرام کے دوران نہ صرف سکیورٹی بلکہ صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے پر بھی خاص توجہ دینی ہے ،مجالس اور جلوسوں کے دوران ایس او پیز پر جس حد تک ہو سکے عمل کریں۔