• news

ہمسائیہ ملک سے تعلق، پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ ٹارگٹ تھا، گرفتار دہشتگرد کا انکشاف

لاہور (نامہ نگار) لاہور ریلوے سٹیشن سے گرفتار دہشتگرد نے اہم انکشاف کر دیا، دہشت گردوں کا ٹارگٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ تھا۔ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس نے گزشتہ روز ریلوے سٹیشن سے دہشت گرد لیاقت خان کو گرفتار کیا جس نے گرفتاری کے بعد اہم انکشافات کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لیاقت خان نے بتایا ہے کہ انہوں نے پولیس لائنز کے باہر دھماکہ کرنا تھا جبکہ دھماکے کا حکم مکرم خان عرف عمر خراسانی نے دیا۔ملزم نے مزید بتایا ہے کہ سٹیشن پر خود کش بمبار لڑکے کا انتظار کر رہا تھا اور اس سے ملنے سے پہلے ہی اس کو گرفتار کر لیا گیا۔ لیاقت نے دوران تفتیش انکشاف کیا حملے کا منصوبہ چند روز قبل بنایا اور 17 سالہ بمبار پڑوسی ملک کا رہائشی ہے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق لیاقت خان سے خودکش حملہ آور کے بارے میں تفصیلات لے کر اس کا خاکہ بنوایا جا رہا ہے جبکہ متعدد ٹیمیں ملزم کی گرفتاری کے لیے کوشش کر رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن