• news

سابق کپتان محمد یوسف ہائی پرفارمنس سنٹر میں بیٹنگ کوچ مقرر

لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہائی پرفارمنس سنٹر او ر صوبائی ٹیموں کیلئے کوچز شارٹ کرلیے۔برطانیہ میں مقیم محمد زاہد باؤلنگ کوچ، عتیق الزمان وکٹ کیپنگ کوچ ہوسکتے ہیں، سابق کپتان محمدیوسف ہائی پرفارمنس سنٹر میں بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ سابق آل راونڈر عبدالرزاق  آل راونڈرز کی رہنمائی کریں گے جبکہ باسط علی، غلام علی بھی کوچز لسٹ کا حصہ ہیں۔سابق کرکٹرز سے کوچنگ ذمہ داریاں طے ہوگئی ہے البتہ تقرری مالی معاملات اور دیگر شرائط سے مشروط ہے۔محمد زاہد نوجوان بائولرز کی رہنمائی کریں گے۔ فاسٹ بائولر شعیب اختر نے بائولنگ کوچ کے اس عہدہ میں دلچسپی ظاہر نہیں کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن