پہلا چترال اوپن شطرنج ٹورنامنٹ، وسیم اکرم چیمپئن بن گئے
لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر ) پہلا چترال اوپن شطرنج ٹورنامنٹ احتتام پذیر ہو گیا۔ ٹورنامنٹ میں لاہور کے وسیم اکرم چیمپئن قرار پائے جبکہ فیصل آباد کے محمد شہزاد نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عبدالرحمت نے کھلاڑیوں میں ٹرافی، کپ اور نقد انعامات تقسیم کئے۔ٹورنامنٹ کے چیمپئن وسیم اکرم نے اپنی خوشی کے اظہار کیساتھ ساتھ اس بات پر نہایت مایوسی کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان میں شطرنج کے کھیل کو ابھی تک حکومتی سرپرستی حاصل نہیں بلکہ یہاں یہ کھیل یتیم ہے۔ روس اور یورپ کے دیگر ممالک میں شطرنج کو سکول کے سطح پر بچوں کو سکھایا جاتاہے اور ایسے لوگ بھی موجود ہیں جن کے تین بچے ورلڈ چیمپن بن چکے ہیں۔محمد شہزاد نے کہا کہ وہ چترال کے مثالی امن اور مہمان نوازی سے متاثر ہوئے۔