ماڈل ٹاون کے پارکس اور مارکیٹوں میں سرچ آپریشنز کئے جائیں:سی سی پی او
لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے ماڈل ٹاؤن میں یوم عاشور کے جلوس کے روٹ کا دورہ کیا۔سی سی پی اونے 145-اے ماڈل ٹاؤن اور جامعتہ المنتظر کے روٹ اورسیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے سی سی پی او لاہور کو جلوس کے روٹس اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔سی سی پی او نے جلوس اور مجالس کے منتظمین سے ملاقات کی۔سی سی پی او لاہور نے کہاکہ ماڈل ٹاون کے پارکس اور مارکیٹوں میں بھی روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز کئے جائیں۔جلوس اور مجالس میں کورونا ایس او پیز کی مکمل پاسداری کرائی جائے۔
بغیر ماسک اور ہینڈ سینی ٹائز کئے بغیر کو شرکت نہ کرنے دی جائے۔