منشیات سمگل کرکے فروخت کرنیوالے 3 ملزم گرفتار
لاہور(نمائندہ خصوصی)سی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس نے علاقہ غیر سے منشیات لاکر صوبائی دارالحکومت میں فروخت کرنے والے 3 منشیات فروش گرفتار کرلیے ہیں۔منشیات فروش عرصہ دراز سے یونیورسٹیز، ہاسٹلز ، سینما ہالز سمیت مختلف پوش علاقوں میں منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کر رہے تھے۔
ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی اعلی کوالٹی کی منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ یہ علاقہ غیر سے عورتوں کے ذریعہ کپڑے فروخت کرنے کی آڑمیں کپڑوں کیساتھ بیگ میں چرس چھپاکر لاہورلاتے ہیں۔