ماں اور بہن کے قتل کا بدلہ ‘نوجوان نے فائرنگ کرکے ملزم کوقتل کردیا
فیروز والہ (نامہ نگار) دریائے راوی کے کنارے واقع گائوں مرل پار میں ماں اور بہن کے قتل کا بدلہ لینے کی خاطر نوجوان حیدر علی نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے اندھا دھند فائرنگ کر کے اپنے مخالف محمد بوٹاکو قتل جبکہ اس کے بیٹے اور بھتیجے کو شدیدزخمی کر دیا بتایا گیا ہے کہ علی حیدر ، عباس علی ، ریاض اور اشفاق وغیرہ نے موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ کی کچھ عرصہ قبل مقتول بوٹا نے حیدر علی کی والدہ اور بہن کو قتل کر دیا تھا ااور ضمانت پر رہا ہو ا تھا۔جس کا حیدرعلی کو رنج تھا ۔مقتول کے بیٹے شان علی کی رپورٹ پر ملزموں کیخلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔