• news

dBills کے آغاز کے ساتھ دراز نے یوٹیلٹی ادائیگیاں پہلے سے  آسان بنا دیں

لاہور (پ ر) اپنے ای کامرس فٹ پرنٹ کو وسعت دینے اور ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کو آگے بڑھاتے ہوئے پاکستان میں آن لائن خریداری کیلئے معروف پلیٹ فارم دراز نے ملک میں نہ صرف جدتوں پر توجہ دیتے ہوئے ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دینے بلکہ معمول کے کاموں کو انجام دینے میں بے پناہ سہولیات پیش کی ہیں۔ پلیٹ فارم نے dBills کا اجراء کیا ہے۔ یہ چینل بجلی، پانی، ٹیلیفون، انٹرنیٹ اور گیس کے بلوں کی ادائیگیوں کے لئے مخصوص ہے اور اس کے ذریعے پاکستانی عوام کو اپنے واجبات کی ادائیگیوں کے لئے گھروں سے باہر نکلنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔  COVID-19 وباء پاکستان میں صارفین کی جانب سے تفریح، خریداری اور ادائیگیوں کے لئے ڈیجیٹل حل پر انحصار کرتے ہوئے ڈیجیٹل کو اپنانے اور تبدیلی کے لئے عمل انگیز ثابت ہوئی ہے۔ دراز نے جدید سہولیات پیش کرنے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے جو معمول کے کاموں کو پورا کرنے میں بہت زیادہ آسانی پیش کرتی ہیں۔ dBills صارفین کو کریڈٹ کارڈ اور 500 روپے تک کی رعایت سمیت ڈیجیٹل ادائیگیوں کے مختلف طریقوں کو استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ دراز نے ادائیگی کے عمل کو آسان بنایا ہے تاکہ صارفین آسانی کے ساتھ اپنی دراز ایپ میں تفصیلات درج کر کے ادائیگی کر سکیں۔ پلیٹ فارم نے نادرا کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ملک بھر میں صارفین چینل سے فائدہ اٹھا سکیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن