انسانی ہمدردی کاعالمی دن منایا گیا
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی ہمدردی کاعالمی دن منایا گیا گیا ۔ اس دن کامقصد ان کارکنوں کوخراج تحسین پیش کرنا ہے ۔جواپنی زندگیوں کوخطرے میں ڈال کرانسانی خدمت کافریضہ انجام دے رہے ہیں۔اس دن کو منانے کامقصددنیابھرمیں مختلف بحرانوں سے متاثرہ افرادکے ساتھ یکجہتی کااظہاربھی کرناہے۔