کیلیفورنیا: بلند ترین درجہ حرارت انسانی تاریخ میں نیا ریکارڈ
کیلیفورنیا (نوائے وقت رپورٹ)کرہ ارض پر اس وقت دنیا کا بلند ترین درجہ حرارت معلوم کیا گیا ہے جو انسانی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ بھی ہے۔کیلیفورنیا کی مشہور ڈیتھ ویلی نیشنل پارک میں 130 فیرن ہائٹ جو 54.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے برابر ہے اور اس کی تصدیق امریکی موسمیاتی سروس نے بھی کردی ہے۔اس وقت امریکا میں مغربی ساحلی (ویسٹ کوسٹ) کا علاقہ شدید گرمی کی لہر میں گرفتار ہے جس میں اس ہفتے مزید اضافہ ہوسکتا ہے اور گرمی کا نیا ریکارڈ بھی اسی دوران دیکھا گیا ہے۔