لیبیا کے ساحل سے غیر قانونی 31 تارکین وطن کو بچا لیا گیا
طرابلس (اے پی پی) مہاجرین کے لیے بین الاقوامی تنظیم(آئی او ایم)نے کہا ہے کہ لیبیا کے ساحل سے 31 غیرقانونی تارکین وطن کو بچایا گیا۔آئی او ایم نے ایک ٹویٹ میںکہاکہ کوسٹ گارڈ کے ذریعے ساحل پر لائے گئے 31 تارکین وطن کو ہنگامی امداد فراہم کر نے کے لیے طرابلس میں آئی او ایم کے اہلکار پہنچے۔اس سال سات ہزار تارکین وطن کا پتہ لگایا گیا اور انہیں لیبیا واپس کیا گیاہے۔