• news

وزیراعظم کا ساتھ دیکر ہم کراچی کیلئے کچھ بھی حاصل نہیں کر سکے: میئر

کراچی(این این آئی)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ہم وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دے کرکراچی کے لیے کچھ بھی حاصل نہیں کر سکے، میرا حساب کے ایم سی آڈٹ ڈپارٹمنٹ لے گامیں فاروق ستار کو حساب کیوں دوں؟سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تجاوزات مسمار ہونے کی باری بھی آر ہی ہے،مصطفی کمال خود کو عقل کل سمجھتے تھے، پارٹی میں کوئی بھی ان کے خلاف نہیں بول سکتا تھا، آج کراچی انہی کا کیا دھرا بھگت رہا ہے، انہیں زمین کے نیچے انفرا اسٹرکچر پر کام کرنا چاہیے تھا۔ایک خصوصی انٹرویومیں میئر کراچی نے کہاکہ 10 فی صد شہر پر بھی میرا دائرہ نہیں، شاہراہ فیصل جیسی اہم سڑک میری عمل داری سے باہر ہے، جیسے تیسے کراچی کی 102 سڑکوں کی دیکھ بھال کرتا ہوں۔ میرے پاس تنخواہیں دینے کے لیے بھی پیسے نہیں۔ حکومت سندھ مختص کردہ رقم بھی پوری نہیں دیتی، قانوناً کراچی کے ٹیکس کا ایک تناسب بلدیہ عظمی کو ملنا چاہیے، جو نہیں ملا، میں فائر بریگیڈ کے لیے حفاظتی ہیلمٹ نہیں لے سکتا۔ قبرستان میرے اختیار میں ہیں، سرجانی اور ہائی وے پر نئے قبرستان بنائے‘ لیکن میں قبرستان مافیا کے سامنے بے بس ہوں۔ ہم نے باغ ابن قاسم نیا بنایا، جھیل پارک ٹھیک کیا اور تفریحی مقام کڈنی ہل بہترین کر دیا۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد، پنڈی، لاہور، پشاور سب ایک ضلع ہیں، لیکن کراچی سے سیاسی فائدہ اٹھانے کے لیے چھ ضلعے بنا دیئے گئے، جس نے شہر تباہ کردیا۔سانحہ12مئی2007کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میںوسیم اخترنے کہاکہ 12مئی 2007 کا اصل مقدمہ ہائی کورٹ سے ڈسپوز آف ہو چکاہے۔

ای پیپر-دی نیشن