مرغزار چڑیا گھر کے شیر اور شیرنی کی موت،زرتاج گل ‘ امین اسلم سمیت 19 افراد کو شوکاز جاری
اسلام آباد( وقائع نگار ) اسلام آبادہائیکورٹ نے مرغزار چڑیا گھر کے شیر اور شیرنی کی موت کے معاملہ میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ماحولیات ملک امین اسلم، وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل،سیکرٹری وزارتِ ماحولیات ناہید درانی، چیئرمین سی ڈی اے امیر علی احمد،میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز،چیف میٹرو پولیٹن شفاق ہاشمی، محمد سلیمان آئی جی فارسٹ،سیکرٹری جنگلات اینڈ وائلڈ لائف پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ محمد آصف، سیکرٹری جنگلات خیبر پختونخوا شاہد اللہ،مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب،سابق وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری،سنیٹر مشاہد حسین سید، بائیو ڈائیروسٹی سپیشلسٹ ڈاکٹر زاہد بیگ مرزا۔سمیت 19 افراد کے خلاف شوکاز نوٹسسز جاری کرتے ہوئے7 روز میں جواب طلب کرلیا۔