• news

تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے 3ماہرین جنگلی حیات کو ویزے جاری 

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) تھائی لینڈ میں پاکستان کے سفارتخانے کی جانب سے تین بین الاقوامی ماہرین جنگلی حیات کو ویزے جاری کردیے گئے ہیں، جو اسلام آباد مرغزار چڑیاگھر کی ہاتھی کو کمبوڈیا وائلڈلائف سینکچوری بھجوانے کے لیے اس کے میڈیکل چیک اپ کرنے کے لیے آنے والے چند دنوں میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور میڈیا فوکل پرسن محمد سلیم نے بروز منگل کو جاری اعلامیے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی نے وزارت خارجہ کو 20 جولائی کو بھیجے گئے ایک خط کے ذریعے گزارش کی کہ جنگلی حیات کے نامزدہ ماہرین کو پاکستان آنے اسلام آباد مرغزار چڑیاگھر کی ہاتھی کو کمبوڈیا وائلڈلائف سینکچوری بھجوانے کے لیے اس کے میڈیکل چیک اپ کرنے کے لیے ویزا جاری کرے۔ 

ای پیپر-دی نیشن