• news

شیخوپورہ سمیت مختلف شہروں میں لوڈ شیڈنگ، کاروبار معطل‘ عوام سراپا احتجاج‘ خواتین کی سینہ کوبی

کمالیہ/ شیخوپورہ/ پیر محل/ صفدر آباد (نمائندگان خصوصی/ نامہ نگاران) شیخوپورہ‘ کمالیہ پیر محل مختلف شہروں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے صنعتی یونٹ بند آئس فیکٹریوں صنعتوں میں کام بند‘ ہزاروں مزدوروں کی دیہاڑیاں ٹوٹ گئیں‘ شہریوں کا شدید احتجاج‘ شیخوپورہ میں خواتین کی سینہ کوئی اعلیٰ حکام نے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا بار بار بجلی کی بندش سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا۔  کمالیہ اور پیر محل میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری  پیر محل تحصیل کے شہری اور دیہی حلقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری، غریبوں کے چولہے ٹھنڈے جبکہ مقامی سطح پر قائم گھریلو صنعتی یونٹ بند ہونے سے سینکڑوں مزدوروں کے سروں پر بے روزگاری کے سائے منڈلانے لگے ہیں ۔ ہسپتالوں میں آپریشن تھیٹر شیڈول بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔صفدر آباد میں دوبارہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع ہو گئی‘ عوام نے موجودہ صورتحال کی اصلاح کا مطالبہ کیا ہے۔  شیخوپورہ میں وقفہ وقفہ سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر تاجر برادری اور شہری سراپا احتجاج بن گئے ہیںاس سلسلہ میں مین بازار، پریس کلب کے باہر اور دیگر مقامات پر احتجاجی مظاہروں کیساتھ خواتین نے سینہ کوبی کی ہے مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز ، جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال کی قیادت میںبلدیہ چوک میں بجلی کی ظالمانہ ،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس میں تاجروں کی بڑی تعداد سمیت راہگیر بھی شامل ہوگئے ۔ بجلی کی بار بار ٹرپنگ کے دوران درجنوں مقامات پر لاکھوں کا سامان جل گیاجن میں شیراز گارڈن ، جمیل ٹائون ،خالد روڈ ،بھکھی روڈ ،جنڈیالہ روڈ کے علاقے شامل ہیں اس وقت بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹے سے تجاوز کرچکا ہے جس کو کنٹرول کرنے کیلئے لیسکو حکام کوئی اقدامات نہیں اٹھار ہے جس پر شہریوں میں گہری تشویش پائی جارہی ہے ان کا کہنا ہے کہ حکومت شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کرے تو اس سے ممکنہ نقصان سے بچا جاسکتا ہے 

ای پیپر-دی نیشن