• news

پی ٹی ڈی سی بورڈ اور ملازمین کی برطرفیاں، وفاق کی مہلت کی استدعاپر سماعت ملتوی

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے زلفی بخاری کے چیئرمین پی ٹی ڈی سی بورڈ اور ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف کیسز میں وفاق کی طرف سے جواب جمع کرانے اور دلائل کے لئے ایک بار پھر مہلت مانگ لینے پر سماعت ملتوی کردی گئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے دلائل کے لیے وفاق کی طرف سے ایک بار پھر مہلت مانگنے پربرہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہاں عمومی طور پر دیکھا گیا ہے کہ زیادہ تر کیسز میں پٹیشنر کی طرف سے التوا نہیں ہوتا،پولیس، تحصیلدار، ڈپٹی کمشنر اور وفاقی حکومت کیسز کے جواب دینے میں تاخیر کرتی ہے، جسٹس عامرفاروق نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے کہاکہ گزشتہ سماعت پر بھی آپ نے التوا مانگا آج التوا مانگ رہے ہیں، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ پھر کیسز کے التوا کا الزام بھی عدالتوں پر آتا ہے،وکیل ملک قمر افضل نے کہاکہ عدالت کی طرف سے کوئی ابزرویشن ہی آجائے ملازمین بچارے بے آسرا بیٹھے ہوئے ہیں، میری تجویز ہے کہ اگر روزمرہ کے ملازمین کے اخراجات کا بندوبست ہو جائے تو بہتر ہو گا،پی ایم ڈی سی کے ملازمین کو تو چھ ماہ کی تنخواہیں دے دی گئیں تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن