• news

ریشنلائزیشن: گوجرانوالہ کے248 اساتذہ سمیت پنجاب بھر میں ٹیچرز کے تبادلے

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)محکمہ سکولز پنجاب نے گوجرانوالہ سمیت صوبہ بھر میں سکول اساتذہ کی ریشنلائزیشن کے احکامات جاری کر دیئے سینئر موسٹ اساتذہ کو انرولمنٹ کے تناسب سے دوسرے سکولوں میں ٹرانسفر کر دیا گیاگوجرانوالہ کے 248 اساتذہ ریشنلائزیشن کی زد میں آ گئے تفصیلات کے مطابق سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سکول اساتذہ کے ریشنلائزیشن کے تحت تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں جس کے تحت طلبہ کی کم تعداد والے سکولوں سے سرپلس اساتذہ کو زیادہ تعداد والے سکولوں میں ٹرانسفر کیا گیا ہے ایک سکول میں زیادہ عرصہ گزارنے والے اساتذہ کے انتظامی امور پر تبادلے کیئے گئے ہیںتبادلوں کا عمل تین دنوں میں مکمل کیا جائیگا ٹرانسفر ہونے والے اساتذہ سس ایپ سے اپنے آرڈرز ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے ٹرانسفر ہونے والے اساتذہ اپنے پرانے سکول سے فوری ریلیو سمجھے جائیں گے اور ان کا ڈیٹا نئے سکولز میں اپ ڈیٹ کر دیا جائیگااساتذہ کی ریشنلائزیشن ایس ٹی آر فارمولے کے تحت کی گئی ہے پرائمری سکول میں 25 طلبہ پر ایک ، ایلیمنٹری 30 پر ایک اور سیکنڈری میں 40 طلبہ پر ایک ٹیچر کا فارمولہ بنایا گیا ہے میل اساتذہ کو 15 کلومیٹر اور فیمیل کو 10 کلومیٹر فاصلے تک ٹرانسفر کیا گیا ہے تاہم معزور اساتذہ ٹرانسفر ہونے کی صورت میں معزوری کا سرٹیفیکیٹ جمع کروائیں گے اور محکمہ میرٹ پر ان کی داد رسی کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن