بھارتی سیکرٹری خارجہ کا دورہ بنگلہ دیش: مقصد تعلقات بہتر بنانا ہے: تجزیہ کار
ڈھاکہ (بی بی سی) انڈیا کے سیکرٹری خارجہ ہرش وی شرنگلا نے بنگلہ دیش کے ایک روزہ دورے کے دوران ملک کی وزیراعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کی۔ انڈین خبر رساں ادارے اے این آئی نے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کرونا کی وباء کے خلاف جنگ، ویکسین اور معیشت کو دوبارہ پٹڑی پر لانے کی کوششوں سمیت دیگر موضوعات پر بات ہوئی۔ ماہرین کے مطابق مقصد تعلقات کو بہتر بنانا ہے۔ بنگہ دیشی میڈیا کے مطابق چین دریائے تیستا پراجیکٹ کیلئے ایک ارب ڈالر کی مدد کرنے والا ہے۔