سول سیکرٹریٹ لیبر ڈیپارٹمنٹ کی چھت کا حصہ گرنے سے ملازم زخمی
لاہور ( سپیشل رپورٹر)پنجاب سول سیکرٹریٹ میں لیبر ڈیپارٹمنٹ کی چھت کا حصہ گرنے سے ایک ملازم زخمی ہو گیا بلڈنگ کو گزشتہ کئی سال پہلے خطرناک قرار دے دیا گیا ہے لیکن نئی بلڈنگ تعمیر نہ ہونے سے ملازمین کو زندگی کو ہر وقت خطرہ لاحق ہے۔کیونکہ اس بلڈنگ میں لیبر ڈیپارٹمنٹ ، فوڈ ڈیپارٹمنٹ ، لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ ، ایجوکیشن ، اور محکمہ زاعت کے دفاتر بھی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سول سیکرٹریٹ ٹو جس کو پرانا پی اینڈ دی بھی کہا جاتا ہے میں لیبر ڈیپارٹمنٹ کے ایک کمرے میں چھت کا کچھ حصہ گرنے سے نذیر احمد نامی ملازم زخمی ہو گیا‘رابطہ کیا گیا تو محکمہ کے ذرائع نے بتایا ہے‘ بلڈنگ کو خالی کرنے کے احکامات کچھ عرصہ قبل جاری ہوئے تھے تمام محکمون کو بلڈنگ خالی کرنے کی ہدایات کی گئی تھیں لیکن اچانک احکامات کینسل ہو گئے جس کے بعد تمام محکموں کے ملازمین وہیں بیٹھے ہیں تاہم کسی وقت کوئی بڑا حادثہ ہو سکتا ہے۔