• news

حضرت عمر فاروقؓ کا یوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جائیگا‘ خیبر پی کے میں چھٹی کا اعلان

لاہور( خصوصی نامہ نگار)خلیفہ دوم مرادرسول سیدنا حضرت عمر فاروقؓ کا یوم شہادت آج یکم محرم الحرام کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت واحترام سے منایا جائے گا۔ مختلف تنظیمیں اور جماعتیں جلسے ، سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد کریں گی جن میں مقررین سیدناحضرت عمر فاروقؓ کے فضائل ومناقب ، سیرت وکردار، بے مثال جرات وبہادری اور سنہرے کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو خراج عقیدت پیش کریں گے جبکہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے فیصلہ کے مطابق ملک بھر میں یکم الحرام سے 10محرم الحرام تک عشرہ حضرت عمر فاروقؓ وحضرت امام حسین ؓ منایا جائے گا جس کے تحت ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی۔دوسری طرف خیبر پی کے حکومت نے آج یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن