• news

توشہ خانہ ریفرنس‘ اشتہار جاری کرنے کیخلاف نواز شریف کی درخواست واپس لینے پر نمٹا دی گئی،زرداری پر 9ستمبر کو فرد جرم

 اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس عامرفاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ نے توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت کی طرف سے اشتہار جاری کرنے کے خلاف نواز شریف کی درخواست واپس لیے جانے پر نمٹادی۔عدالت نے استفسارکیاکہ کیانواز شریف ضمانت پر ہیں؟ جس پر بیرسٹر جہانگیرجدون نے کہاکہ ہمیں ہدایت درخواست واپس لے لیں عدالت سے استدعاہے کہ ہماری درخواست واپس کرنے کی استدعا منظور کی جائے جس پر عدالت نے استدعامنظور کرتے ہوئے درخواست نمٹادی۔اسلام آباد سے نامہ نگار کے مطابق احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے۔ تحریری حکم نامے کے مطابق 9 ستمبر کو توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری سمیت تمام ملزمان پر فردجرم عائد کی جائے گی۔ نیب نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی پر رپورٹ جمع کرادی ہے۔ تحریری حکم نامے کے مطابق محمد نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی پر فیصلہ آئندہ سماعت کو کریں گے۔ 9 ستمبر کو نامزد ملزم سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو عدالت میں طلب کیا گیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل کو آئندہ سماعت پر انور مجید کو بھی پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن