• news

لاہور ہائیکورٹ نے سول ایوی ایشن کو 2مزید پائلٹوں کیخلاف حتمی کارروائی سے روک دیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی اے کے دو مزید پائلٹس کی لائسنس معطلی کیخلاف دائر درخواست پر ڈی جی سول ایوی ایشن کو حتمی کارروائی سے روک دیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ تمام کیسز کو یکجاکرکے سماعت کے لیے لگایا جائے۔ عدالت نے ڈی جی سول ایوی ایشن سمیت دیگرفریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے اٹارنی جنرل آف پاکستان کوبھی نوٹس جاری کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے پائلٹ شیخ عمر اسلام اور عثمان اسلم کی درخواست پرسماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر سپریم کورٹ میں کیس زیر سماعت ہونے کا علم ہوا تو درخواست خارج کردیں گے۔ یہاں جعلی ڈگری والے لائسنس کا معاملہ نہ لایا جائے۔ صرف امتحانات نہ دینے پر معطل ہونے والے لائسنس کے کیسز کی شنوائی ہوگی۔ درخواستوں میں وفاقی حکومت، سیکرٹری سول ایوی ایشن اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن