• news

راوی ریور ڈویلپمنٹ سٹی، پہلے مرحلہ کیلئے ٹینڈرز طلب 

لاہور (نیوز رپورٹر) راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے دریائے راوی کے دونوں اطراف ماسٹر پلان کے مطابق مرحلہ وار راوی ریور فرنٹ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے پہلے مرحلہ کیلئے متعلقہ شعبہ میں وسیع تجربہ اور اچھی شہرت کی حامل کمپنیوں سے ڈیزائن اور  راوی ریور ڈویلپمنٹ سٹی پراجیکٹ کیلئے اظہار دلچسپی کے ٹینڈر طلب کر لئے ہیں۔ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (RUDA)  عظیم منصوبہ پر مختلف فیزز میں کام کا آغاز کر رہی ہے۔ پہلا مرحلہ ماسٹر پلان کے مطابق 3ہزار سے 10ہزار ایکڑ پر مشتمل ہوگا جسے مختلف زونز کا نام دیا جائے گا۔ اس پراجیکٹ کے تحت راوی کی قدیم شان و شوکت کو بحال کرنا، لاہور اور گرد و نواح سے آلودگی کا خاتمہ، دریا میں گرنے والے سیوریج کے پانی کو ٹریٹمنٹ کے ذریعے صاف کرکے آبی آلودگی کا خاتمہ کرکے ماحول دوست بنانا ہے۔ مزید برآں بڑھتی ہوئی آبادی کے دبائو کو کم کرکے ایک نیا جدید شہر آباد کرنا منصوبہ کا حصہ ہے تاکہ لو کاسٹ ہائوسنگ کے تحت عوام کیلئے لاکھوں ہائوسنگ یونٹس تعمیر کئے جاسکیں۔

ای پیپر-دی نیشن