سیالکوٹ کی رہائشی لڑکی نے جنس تبدیلی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
لاہور ( وقائع نگار خصوصی )سیالکوٹ کی رہائشی لڑکی صبا نے اپنی جنس تبدیل کروانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔جسٹس جواد حسن نے صبا نامی لڑکی کی دائردرخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد نوٹس جاری کیے۔ درخواست میں سیکرٹری صحت اور چیف سیکرٹری پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے اور مؤقف اختیار کیا گیا کہ سیالکوٹ میں چوہدری شریف کے گھر پیدا ہوئی، بچپن سے ہی مردانہ خصوصیات ظاہر ہونا شروع ہوگئیں صبا نامی درخواست گزار نے درخواست میں کہا ہے کہ معاشرے میں خود کو مرد کے طور پر متعارف کروا رہی ہوں، عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت جنس تبدیل کرانے کے لئے اجازت دینے کا حکم دے۔