صدر مملکت نے قومی اسمبلی کااجلاس آج طلب کرلیا
اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کااجلاس (آج) جمعہ کو صبح ساڑھے دس بجے طلب کرلیا ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔مورخہ 21اگست بروز جمعہ صبح ساڑھے دس بجے طلب کر لیا۔صدر نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا ہے،یہ اجلاس قومی اسمبلی کا 25 جبکہ تیسرے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس ہو گا۔