پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس‘ نواز شریف کے پھر وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور( اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نامزد نواز شریف کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کروانے کا حکم دے دیا۔ عدالت کی مزید سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی۔ پولیس کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ہم نواز شریف کے وارنٹ لیکر انکی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن گئے تھے نواز شریف وہاں نہیں ہیں،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپکو صرف نواز شریف کی ایک ہی رہائش گاہ کا علم ہے، پولیس کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ جاتی امرا کا بھی علم ہے لیکن ہم وہاں نہیں گئے۔