• news

 ایف بی آر نے ٹریڈنگ کارپوریشن کی طرف سے چینی کی درآمد کو ٹیکس فری کر دیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے ٹریڈنگ کارپوریشن کی طرف سے چینی کی درآمد کو ٹیکس فری کر دیا، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے درآمد کی جانے والی 3 لاکھ میٹرک ٹن ریفائننڈ کرسٹل وائٹ شوگر(چینی) کی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس اور سیلز ٹیکس کی مکمل چھوٹ ہوگی۔ ملک میں چینی بحران کے باعث قیمتوں میں اضافہ کو مد نظر رکھتے ہوئے ای سی سی نے حال ہی میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی، تاکہ ملک میں چینی کی سپلائی بہتر بناکر قیمتوں کو معمول پر لایا جاسکے، فیصلے کے تحت ایف بی آر نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو چینی کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور ایڈوانس انکم ٹیکس(ودہولڈنگ ٹیکس) کی مکمل چھوٹ دینے کے نوٹیفکیشن جاری کر دئے ۔

ای پیپر-دی نیشن