• news

یمنی فوج اور عرب اتحاد کے مشترکہ آپریشن میں 60حوثی باغی ہلاک

صنعاء (این این آئی )یمن کے ایک فوجی عہدیدار نے بتایاہے کی سرکاری فوج اور اس کی معاون عرب اتحادی فوج نے گذشتہ دو روز کے دوران ملک کے وسط میں البیضا گورنری میں واقع قانیہ کے محاذ پر جاری آپریشن میں کم سے کم 60 حوثی باغیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ کارروائی میں درجنوں باغی زخمی ہوئے جب کی متعدد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ آپریشن میں ایرانی حمایت یافتہ باغیوں کو بھاری مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔البیضا محاذ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل عبد الربیع الاصبحی نے تصدیق کی کہ حوثی باغی گورنری کے شمال میں واقع قانیہ کے مقام پر پہاڑوں میں ایک مہلک جال میں پھنس گئے۔ اس کارروائی میں درجنوں حوثی ہلاک اور زخمی ہوئے ۔ آپریشن میں یمنی فوجی دستوں کے ساتھ عرب اتحاد کے طیاروں نے باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔انہوں نے مزید کہا کہ فوج کے ہیروز کے زمینی اور اتحادی فوج کے فضائی حملوں صرف دو دن کے دوران حوثیوں کے 60 جنگجو اور درجنوں درجنوں زخمی ہوئے ۔

ای پیپر-دی نیشن