• news

2 ماہی گیروں کی ہلاکت‘ ایران نے اماراتی کشتی پکڑ لی‘ ناظم الامور سے احتجاج 

تہران (نوائے وقت رپورٹ) ایران نے اپنے ماہی گیروں کی ہلاکت پر یو اے ای کی کشتی کو قبضے میں لے لیا، ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق بدھ کے روز خلیج فارس میں ایرانی ماہی گیروں کی کشتیوں پر فائرنگ کی گئی تھی اماراتی کوسٹ گارڈز کی فائرنگ سے دو ایرانی ماہی گیر جا ں بحق ہو ئے تھے واقعے پر ایران نے  اماراتی ناظم الامور کو احتجاج بھی ریکارڈ کرایا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن