• news

 پنجاب اسمبلی کے 40 ممبران کی  صدر علوی سے ملاقات

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تنظیم برائے پائیدار سماجی ترقی (ایس ایس ڈی او) نے پنجاب اسمبلی کے ممبران کے 40 ممبران پر مشتمل وفد کی صدر عارف علوی سے ملاقات کا انعقاد کیا، ملاقات ایوان صدر میں ہوئی جس میں ایس ایس ڈی او کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کو ثر عباس، ایم پی اے میاں شفیع ، وسیم بدوزئی، سعدیہ سہیل، عظمی کاردار، ندیم قریشی، پیپلز پارٹی کے ایم پی اے علی حیدر گیلانی، سید عثمان محمود، شازیہ عابد اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات ایس ایس ڈی او کی ورکشاپ کے تحت کرائی گئی جس کا مقصد ملک سے انتہا پسندی سے خاتمے کے قوانین پر عملدرآمد کروانا اور پنجاب میں سٹینڈنگ کمیٹیوں کو با اختیار بنانے کے لئے ممبران اسمبلی کو ریسرچ معاونت فراہم کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن