• news

وفاقی ملازمتیں : پنجاب 50، سندھ19، خیبر پی کے 11.5بلوچستان کا کوٹہ 6فیصد مقرر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی سرکاری ملازمتوں میں کوٹے کے معاملے پر سول سرونٹس رولز 1973 ء میں ترمیم کی منظوری دیدی۔ سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کوٹے کو سول سرونٹس رولز 1973 ء کی متعلقہ شق کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ سابق فاٹا اور گلگت بلتستان کا چار فیصد کوٹہ علیحدہ کر دیا گیا۔ ملازمتوں میں سابق فاٹا کا کوٹہ تین فیصد ہو گا۔ سابق فاٹا کا کوٹہ دس سال تک خیبر پی کے میں ضم نہیں ہو گا۔ ملازمتوں میں گلگت بلتستان کا کوٹہ ایک فیصد ہو گا جبکہ ملازمتوں میں میرٹ کا کوٹہ 7.5 فیصد ہو گا۔ پنجاب بشمول اسلام آباد کا کوٹہ 50 فیصد ہو گا۔ سندھ کا ملازمتوں میں کوٹہ 19 فیصد ہو گا۔ ملازمتوں میں خیبر پی کے کا کوٹہ 11.5 فیصد‘ بلوچستان کا کوٹہ 6 فیصد اور آزاد کشمیر کا کوٹہ دو فیصد ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن