• news

پاکستان اور ترکی میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت

اسلام آباد+انقرہ (نوائے وقت رپورٹ) سندھ میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا۔ماڑی پٹرولیم کمپنی نے ڈھرکی میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے ہیں۔اسلام آباد سے جاری اعلامیے کے مطابق سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقے ڈھرکی میں یہ ماڑی پٹرولیم کمپنی کی مسلسل چھٹی دریافت ہے۔اعلامیے کے مطابق گیس کے نئے ذخائر کی دریافت سے یومیہ 31 لاکھ 27 ہزار مکعب فٹ گیس حاصل ہوسکے گی۔ ضلع گھوٹکی کے علاقے ڈھرکی میں یہ کمپنی کی مسلسل چھٹی دریافت ہے۔ اعلامیے کے مطابق گیس کی دریافت کے لیے کنویں کو ایک ہزار250 میٹر تک کھودا گیا۔ادھر ترک صدر رجب طیب اردگان نے ترکی کے تاریخ میں گیس کے سب سے بڑے ذخائر دریافت ہونے کا اعلان کردیا۔ترک خبر رساں ادارے اناطولیہ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے جمعہ کے روز استنبول میں اعلان کیا کہ مشرقی بحیرہ اسود میں ترکی نے گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا ہے۔ فاتح جہاز نے 320 بلین کیوبک میٹر گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔ دریافت ہونے والی گیس عوام کو 2023ء میں مل سکے گی۔اناطولیہ کے مطابق ترک صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انہوں نے گزشتہ ہفتے عوام سے خطاب کرتے ہوئے تھا کہ ’اچھی خبر‘ جلد آنے والی ہے۔ ترکی کا فاتح جہاز بیس جولائی کو گیس کی تلاش کے لیے بحیرہ روم گیا تھا جہاں پر انہوں نے ٹیونا 1 کے مقام پر ڈرلنگ کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن