شیخ رشید ،نواز، شہباز کی گردان سے باز‘ عوام کی فکر کریں‘ رانا ثناء اﷲ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رہنما مسلم لیگ ن رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ شیخ رشید عوام کی فکر کریں۔ نواز شریف اور شہباز شریف کی گردان سے باز آئیں۔ شیخ رشید 100 سے زائد بے گناہ مسافروں کے قتل کا جواب دیں۔ روز سیاسی گھر بدلنے والا ہر وقت سازش کی سوچ میں رہتا ہے۔ عوام روز ان کو بددعائیں اور نفرت کے پتھر مار کر دفن کر رہے ہیں۔ شیخ رشید کو خواب میں بھی شہباز شریف نظر آ تے ہیں۔دریں اثناء ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پارٹی میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ نواز شریف پارٹی کے قائد ہیں۔ ان کی رائے کے خلاف کبھی کوئی نہیں گیا۔ پارٹی سربراہوں کی کمیٹی ہی تحریک کو لیڈ کرے گی۔ نجی ٹی وی سے سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں کہ یہ حکومت سیلیکڈ ہے۔ نواز شریف کو واپس لانے کیلئے حکومت کو جو کارروائی کرنی ہے کریں۔