• news

خلیفہ ثانیؓ کے طرز حکمرانی کے غیر مسلم بھی معترف ہیں:کاشف اقبال

لاہور(پ ر ) حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ جرأت ، شجاعت اورعدل وانصاف کا پیکر ہیں۔ مراد ِ رسول مقبول ؐہیں اور شہیدمحراب مسجدبنوی ہیں۔ آپ کے اسلام لانے سے کفرکی کمرٹوٹ گئی ، بیت اللہ تکبیرکے نعروں سے گونج اٹھا اور مسلمانوں کے حوصلے بلندہوگئے۔ حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ کے عدل وانصاف اوربہترین انداز ِ حکمرانی کے غیرمسلم بھی معترف ہیں۔ آپ کے دورخلافت میں امورمملکت کوچلانے کے لئے کی گئی۔ اصلاحات قیامت تک آنے والے حکمرانوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔ان خیالات کااظہارانجمن ناشران قرآن پاک کے صدرکاشف اقبال نے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن