• news

رسول کریمؐ اور صحابہؓ کا اتباع کامیابی کی ضمانت ہے: پروفیسر مزمل احسن شیخ

لاہور (پ ر) پروفیسر مزمل احسن شیخ نے کہا ہے کہ رسول کریمؐ اور صحابہؓ کا اتباع کامیابی کی ضمانت ہے۔ وہ مسجد منہاج الاسلام میں اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ سیدنا عمر فاروقؓ کا دور ایک سنہری دور تھا۔ آپ نے فلاحی ریاست کے قیام کیلئے بے شمار نئے ادارے قائم کئے۔ آج کے حکمران خلیفہ دومؓ کی پیروی سے ملک میں امن و امان اور عوام کو خوشحال کر سکتے ہیں۔ مسجد نبویؐ میں امامت کے دوران آپ کو شہادت کا تحفہ ملا۔ قیامت تک ان جیسا عادل‘ بہادر اور سخی حکمران پیدا نہیں ہو سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن