کابل میں سکیورٹی صورتحال مخدوش:طالبان نے قندھار میںصحت کلینک بندکردیا
کابل+قندھار(شِنہوا+نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کے دارالحکومت کابل کے اضلاع شکردرہ اور گل درہ میں سکیورٹی کی صورت حال مخدوش ہو نے کے باعث درجنوں خاندان علاقے چھوڑ گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے حملوں کے باعث درجنوں خاندان علاقہ چھوڑ گئے۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ شکردرہ اور گل درہ اضلاع سے طالبان کو نکال دیا ہے 150خاندان گل درہ ضلع چھوڑ گئے ہیں۔ علاوہ ازیںافغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار کے ضلع آرغستان میںطالبان نے صحت کلینک بندکردیاہے۔ ڈاکٹرزاورعملے کیلئے کلینک کے مرکزی دروازے پر چسپاں ایک خط میں طالبان نے خبردار کیا ہے کلینک کے اندر کوئی بھی اجازت کے بغیر داخل نہیں ہوسکتا اور خلاف ورزی کرنے والے کو سزا دی جائے گی۔