• news

العزیزیہ ریفرنس‘ نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیل ‘ اسلام آباد ہائیکورٹ یکم ستمبر کو سماعت کریگی 

اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں  نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ یکم ستمبر کو اپیل کی سماعت کرے گا۔ ساتھ ہی نیب کی نوازشریف کی سزا بڑھانے اور فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے خلاف اپیلیں بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیل پر آخری سماعت 18 ستمبر کو ہوئی تھی۔ نوازشریف اور نیب کی اپیلوں پر سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا خصوصی بنچ تشکیل دیا گیا ہے جس میں جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی شامل ہیں۔ نیب سے اپیل میں نواز شریف کی سات سال قید سے سزا بڑھا کر 14 سال کرنے کی استدعا کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن