• news

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی تعیناتی کیلئے 3 بیوروکریٹس کے ناموں پر غور

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کیلئے اچھی شہرت کے حامل 3 بیوروکریٹس کے نام زیرغور ہیں۔ سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی 3 شخصیات کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ معروف آرکیٹکٹ نعمان احمد اور سابق سینیٹر تاج حیدر کے ناموں پر بھی مشاورت کی جا رہی ہے۔ سول سوسائٹی سے ماہر معیشت اسد سعید کا نام بھی ایڈمنسٹریٹر کیلئے زیرغور ہے۔ سندھ حکومت پارٹی قیادت کی مشاورت سے نام فائنل کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن